پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کی دو وکٹیں صفر رن پر گر گئیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کردیا جبکہ اگلے اوور میں حارث رؤف نے ایرون فنچ کو آؤٹ کردیا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا کے نام رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان کو شکست دی تھی۔
Comments are closed.