مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ٹھہرنا ہے یا خلاف جانا ہے۔ چوہدری صاحب مشاورت کررہے ہیں۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری صاحب نے کہا کہ روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری صاحب کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جو فیصلہ کریں گے پارٹی قبول کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے حکومتی اتحادی ق لیگ کی قیادت سے لاہور میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات چوہدری برادران نے ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔
Comments are closed.