سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دن بہ دن معاشی حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور فیصلہ سازی منجمد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل، شہباز شریف کو دیکھ رہے ہیں، شہباز شریف اسحاق ڈار کو دیکھ رہے ہیں۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کو دیکھ رہے ہیں اور نواز شریف آصف زرداری کو دیکھ رہے ہیں اور آصف علی زرداری پتہ نہیں کس کو دیکھ رہے ہیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ عوام میں غم اب غصے میں بدلتا جا رہا ہے، وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔
Comments are closed.