گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ حق میں آئے یا خلاف، عدلیہ اور معزز جج صاحبان کا احترام سب پر لازم ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی اس آئینی ادارے کی بدنامی کا باعث بنے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عہدیدار کی حیثیت سے آئین و قانون کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں آئینی، سیاسی بحران پر لوگوں نے منجن بیچنے کیلئے دکانیں اور ریڑھیاں لگالیں، پنجاب بحران کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی عہدے داروں کو آئین وقانون پر عملدرآمد کرنے کا کہنا آئین شکنی نہیں۔
Comments are closed.