سان فرانسسكو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ کچھ ممالک کے لیے سیاسی مواد کو نیوز فیڈز پر سے بتدریج کم کردیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کینیڈا، برازیل اور انڈونیشیا میں اور آئندہ ہفتوں میں امریکا کے صارفین کے لئے نئی فیڈز پر آنے والے سیاسی مواد کو عارضی طور پر کم کردیا جائے گا۔
سیاسی مواد کو کم کرنے کا اعلان فیس بک کمپنی اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی مماملات میں اور ووٹرز کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹوں کے نیوز فیڈز پر آنے کے عمل کو کم سے کم کردیں گے۔
اس حوالے سے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے گزشتہ ماہ ہی عندیہ دیدیا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سیاسی گفتگو کے درجہ حرارت کو کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ لوگ سیاست اور لڑائی دیکھنا یا سننا نہیں چاہتے۔
فیس بک کو اپنے پلیٹ فارم سے نفرت انگیز مواد کو دور کرنے کے لئے خاطرخواہ کام نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے اور انتخابات میں سیاسی قوتوں کو ڈیٹا کی فراہمی اور مداخلت پر امریکی سینیٹ پر جرح بھی ہوئی تھی۔
Comments are closed.