جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

فیس بک بھارت کے سربراہ اجیت موہن مستعفی

فیس بک کے بھارت کے سربراہ اجیت موہن مستعفی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک کی میٹا کمپنی نے اجیت موہن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک بھارت کے سربراہ اجیت موہن نے مزید اچھے مواقع حاصل کرنے کے لیے استعفیٰ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اجیت موہن سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ جوائن کریں گے۔

اجیت موہن نے بطور سربراہ فیس بک انڈیا جنوری 2019 میں عہدہ سنبھالا  تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.