ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فیروز پور روڈ پر 7ارب کی لاگت سے اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اندرون لاہور سے صرف ووٹ لیے، کبھی حالات پر توجہ نہ دی۔
فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق کہا ہے کہ لاہور میں جاری ترقیاتی کام وزیر اعلیٰ کا لاہوریوں کے لیے تحفہ ہیں، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنے عمل سے اپنی کارکردگی ثابت کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک ارب کی لاگت سے 10 انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک تعمیر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا، مال روڈ پر 5 سنگل اور ڈبل بیرل انڈر پاسز سے ٹریفک کے بہاؤ میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.