چین کے فوجی وفد نے امریکا کی سربراہی میں فیجی میں منعقدہ دفاعی کانفرنس میں شرکت کی۔
یہ انڈو پیسیفک ممالک کے دفاعی سربراہان کی کانفرنس ہے جس میں 27 ملکوں کے وفود شریک ہوئے۔
امریکا کی انڈو پیسیفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل جان اکلنو اور فیجی کے میجر جنرل جون لوگاوتو کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔
چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل زو شلنگ نے چینی وفد کی سربراہی کی۔
امریکا اور چین کے محکمہ دفاع نے اپنے ملکوں کے وفود کی ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
Comments are closed.