پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

فیاض چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ مار دیا

راولپنڈی میں مری روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ مار دیا۔

کارکن فیاض الحسن چوہان سے ناراض ہو گیا اور سوال کیا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کارکن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹائر پر پیٹرول چھڑکتے وقت پیٹرول کارکنوں پر گرا ہے جس سے آگ لگ سکتی تھی۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا ہے کہ آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.