
وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان گزشتہ رات اچانک چائے پینے لکشمی چوک پہنچ گئے جہاں عوام انہیں دیکھ کر حیران ہوگئے۔
فیاض الحسن چوہان کے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی، شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیاض چوہان بغیر پروٹوکول اپنی گاڑی سے اترتے ہیں وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں۔
وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فیاض چوہان اپنی عوامی روایات برقرار رکھتے ہوئے رات کے دس بجے لکشمی چوک پہنچے۔
خیال رہے کہ فیاض چوہان کی اکثر و بیشتر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہوتی ہیں۔
گزشتہ دنوں فیاض چوہان جنید صفدر کی بارات کے اگلے دن عظمیٰ بخاری کے لیے مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچے تھے۔
Comments are closed.