پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے حالیہ آڈیو لیک پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے حالیہ آڈیو لیک سے متعلق دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی پرفارمنس آڈیو ویڈیو لیکس کے علاوہ کچھ نہیں، حکومت خفیہ اداروں کو ناجائز خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
فیاض چوہان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کے خیالات پر سیخ پا ہونے والے اُن کے داماد اور بیٹی کی ساس سے خیالات بھی سن لیں، نااہل حکمران اپنے مخالفین اور ججز کی ذاتی زندگیوں میں جھانکنا چھوڑ دیں، پی ڈی ایم اور ن لیگ پنجاب میں آئین کے مطابق الیکشن کرائے اور حیلے بہانوں سے گریز کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت الیکشن کے میدان میں اتر کر شیر بن کر دکھائے اور بھیگی بلی بننا چھوڑ دے۔
فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ 27 اپریل کو الیکشن چوروں کی سیاست نیست و نابود ہو جائے گی۔
Comments are closed.