اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹیم کے پلان کے مطابق کھیلا، میں جیسا کھیلنا چاہتا تھا ویسا نہیں کھیل پایا مگر ٹیم پلان کو فالو کیا۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاداب خان اکثر آؤٹ آف ٹرن بیٹنگ کے لیے بھیج دیتے ہیں، نان اسٹرائیکنگ اینڈ سے اعظم خان کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے ہر اچھے شاٹ پر دل سے آواز نکلتی ہے ’گڈ شاٹ بھولے‘، خوشی ہے کہ اس فارم میں اعظم خان کو بولنگ نہیں کرانا پڑ رہی، کوئٹہ کے ساتھ بھی ٹف میچ ہو گا، کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیں گے۔
فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ جو ٹیم نیچے ہوتی ہے اس کے پاس ہارنے کو کچھ نہیں ہوتا، ایسی ٹیم زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے، ہمیں ان سے آگے کی سوچ رکھنا ہو گی، پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دے کر پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ٹیم میں پلیئرز کو کھلی چھوٹ ہے کہ جیسے کھیلنا ہے کھیلو، ہماری ٹیم میں کسی کو یہ خوف نہیں کہ ہار گئے تو کیا ہو گا، ہار کا خوف نکل جائے تو بہت کچھ آسان ہو جاتا، ہماری جیت کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہمیں ہار کا خوف نہیں ہوتا۔
Comments are closed.