بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن سارے فیصلے اکیلے کر رہی ہے۔
فہمیدہ مرزا نے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس بورڈ کے ہاتھ کچھ نہیں، اسپورٹس بورڈ ایک ڈائریکٹر کا بھی تقرر کرے تو مسئلہ ہو جاتا ہے۔
اسی پروگرام میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ حکومت سہولتیں دے تا کہ وہ 2024 اولمپکس کی تیاریاں شروع کردیں۔
Comments are closed.