بھارتی پولیس اہلکاروں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ فٹ ہو جائیں ورنہ نوکری جا سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں پولیس اہلکاروں کو فٹ ہونے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ڈی جی پی جی پی سنگھ نے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ کی ہدایات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ آسام کے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ پولیس میں وہ لوگ جو شراب نوشی کی عادت رکھتے ہیں، موٹاپے کا شکار ہیں اور جن کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات ہیں ان کے لیے لازمی ریٹائرمنٹ اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم موجود ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آسام میں 300 پولیس افسر و اہلکار شراب نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں اور اس کی زیادتی کی وجہ سے ان کے مختلف اعضا کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.