قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ فٹ ہونے کے بعد میری بولنگ میں ردھم آیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پری سیزن کیمپ بہت اچھا جارہا ہے، پریکٹس میچز کا فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کیمپ میں شامل تمام کرکٹرز بڑی محنت کر رہے ہیں، مقابلہ ہونا اچھی بات ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ یو اے ای میں ہمیں کھیلنے کا تجربہ ہے، اچھے نتائج آئیں گے۔
بھارت کے ساتھ کھیلنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ دور کی بات ہے ابھی اس بارے میں سوچا نہیں جارہا۔
Comments are closed.