جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب کی فتح پر اماراتی وزیراعظم بھی خوش

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب کو ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈکپ میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ لکھتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب کی فتح کو ’عرب کی خوشی‘ قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ٹیم نے ہم سب کو خوش کر دیا، معرکہ انگیز کارکردگی دکھائی، وہ اس کے مستحق تھے۔ یہ پورے عرب کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی ٹیم نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، عرب فٹبال کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی فتح ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.