میٹلڈا نامی ایک خوبصورت بھالو کھیلوں کے مقابلوں کے بارے میں درست پیشگوئیاں دینے کے لیےکافی مشہور ہے۔
میٹلڈا جب 15 اگست کو 20 گھنٹے کی نیند سے جاگا تو درخت پر چڑھ کر ناشتہ کرنا چاہتا تھا لیکن اس سے پہلے اسے ویمن فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے فاتح کے بارے میں بڑی پیشگوئی کرنی تھی۔
اس پیش گوئی کے لیے اسے دو آسٹریلوی اور انگلش دو اسکارف دیے گئے تھے اور اسے ان دونوں میں سے کسی ایک اسکارف کا انتخاب کرنا تھا۔
میٹلڈا نے ویمن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی کامیابی کی پیشگوئی کی لیکن بدقسمتی سے یہ پیش گوئی درست ثابت نہیں ہوسکی۔
انگلینڈ نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ اس سے قبل میٹلڈا نے 12 اگست کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی فرانس کے خلاف جیت کی پیشگوئی کی تھی جوکہ درست ثابت ہوئی۔
کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے فرانس کے خلاف 0-4 سے فتح حاصل کی۔
اس سے قبل بھی اس بھالو نے ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی فتح کی کئی بار پیشگوئی کی جوکہ درست ثابت ہوئی تھیں، جس کے بعد اس بھالو کا نام آسٹریلین ویمن فٹبال ٹیم کے نام پر ’میٹلڈا‘ رکھ دیا گیا۔
یاد رہے کہ آسٹریلین ویمن فٹبال ٹیم کو’میٹلڈا‘ کہا جاتا ہے۔
Comments are closed.