بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فٹبال اسٹیڈیم کے درمیان میں سے گزرنے والی ریلوے لائن

کرکٹ اسٹیڈیم میں درخت کی موجودگی کے بارے میں آپ نے تو سنا ہی ہوگا، تاہم یورپ میں ایک ایسا فٹبال اسٹیڈیم بھی ہے جس کے درمیان میں سے ریلوے لائن گزرتی ہے۔ 

جی آپ نے بالکل درست پڑھا، یورپی ملک سلوواکیہ کے ایک فٹبال کلب کے اسٹیڈیم میں نہ صرف ریلوے لائن بچھی ہوئی ہے جبکہ وہاں سے ٹرین بھی گزرتی ہے۔ 

ٹی جے ٹیٹران سیرنی بالوگ نامی یہ کلب یہ اعزاز رکھتا ہے کہ اس کے اسٹیڈیم میں میچ کی ایک جھلک دیکھنی ہو تو گزرتی ہوئی ٹرین سے بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے عین اسی وقت اسٹیم ٹرین وہاں سے گزر رہی ہے۔ 

ٹرین البتہ پلیئنگ فیلڈ سے دور ہے، تاہم وہ تماشائیوں اور پلیئنگ فیلڈ کے درمیان سے گزرتی ہے۔ 

خیال رہے کہ کم و بیش 5100 افراد پر مشتمل سلوواکیہ کا یہ چھوٹا سا قصبہ اپنے اسی فٹبال اسٹیڈیم کی وجہ سے گزشتہ 7، 8 سالوں سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.