li gu yi im bold more dating site filipiono cupid single sites for free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فُٹ بال شائقین نے بلی کو اونچائی سے گرنے سے بچا لیا

سوشل میڈیا سائٹس انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں فٹ بال شائقین نے کئی فٹ اونچائی سے گرتی بلی کو بچاتے ہوئے تمام کراؤڈ کے دل جیت لیے ہیں۔

وائرل ہوتی ویڈیو امریکا کے شہر میامی میں فٹ بال میچ کے دوران بنائی گئی ہے۔

اسٹیڈیم میں شائقین میچ دیکھنے میں مشغول تھے کہ اچانک اُن کی نظر اسٹیڈیم کی دوسری منزل پر ایک بلی پر پڑی جو کہ خود کو گرنے سے بچانے کے لیے لٹکی ہوئی تھی۔

خود کو بچانے کے لیے لٹکی ہوئی بلی زیادہ دیر پنجوں کا سہارا نہ لے سکی  اور تھک ہار کر نچے گر گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری منزل سے بلی کو گرتے دیکھ کر شائقین نیچے اپنے ملک کا جھنڈا لے کر کھڑے ہو گئے اور بلی کو گرنے اور زخمی ہونے سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

اس موقع پر وہاں موجود سب ہی شائقین نے بلی کی جان بچانے والے افراد کے لیے خوب تالیاں بجائیں اور بلی کو محفوظ دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.