بھارتی شہر بنگلور میں فوڈ ڈلیوری کمپنی کے ذریعے منگوائے گئے سلاد میں زندہ گھونگھا نکل آیا۔
آرڈر پر آنے والے کھانے میں شاذ و نادر کچھ مسائل سامنے آتے ہیں، لیکن بھارت میں ایک صارف کے ساتھ ایک بہت ہی دلچسپ واقعہ پیش آگیا۔
اس صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پلیٹ میں سلاد میں زندہ گھونگھے کو دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے فوڈ کمپنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب کبھی اس کمپنی سے کھانا نہیں منگوائیں گے۔
ساتھ ہی اس نے فوڈ ڈلیوری کپنی سویگی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ایسا کچھ دوبارہ کسی کے ساتھ نہ ہو، آپ جو کرسکتے ہیں کریں۔
Comments are closed.