کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحتیابی سے متعلق انٹرنشنل تنظیم فورپاز نے کہا ہے کہ مقامی ٹیم اور فورپاز کی نگرانی و کوششوں کے باوجود ہتھنی کی صحت بہتر نہیں ہوئی۔
فورپاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نور جہاں کی حالت تشویشناک اور غیر یقینی ہے، کوششوں کے باوجود ہتھنی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے قاصر ہے۔
تنظیم کے مطابق ماہرین کی کمیٹی فوری مشورہ دے گی کہ ہتھنی کا مستقبل کیسے آگے بڑھایا جائے، فیلڈ میں موجود ٹیم اس کی تکلیف کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
فورپاز کے ڈاکٹر نے ہتھنی نور جہاں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
فورپاز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں میں شامل ہر فرد کی تعریف کرتے ہیں، پچھلے دورے پر افریقی ہاتھیوں کو موزوں گھر میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، صحت مند ہاتھی اور مدھوبالا کی فوری منتقلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے ایک اور بڑا نقصان ہوسکتا ہے، امید کرتے ہیں پاکستان کے ہاتھیوں کا مستقبل بہتر ہو اور ہم اس کے لیےکام جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.