ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے بتایا ہے کہ آج صبح سوا 11 بجے ہتھنی نور جہاں دم توڑ گئی، فورپاز کی ٹیم خود ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔
کنور ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نور جہاں کی طبیعت نومبر سے خراب تھی، فورپاز کی ٹیم کل کراچی پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا، فورپاز اور پاکستانی ٹیم نے ہتھنی کو بچانے کی کوششیں کیں۔
کنور ایوب نے کہا کہ گزشتہ روز سے ہتھنی نور جہاں کی طبیعت زیادہ خراب تھی۔
Comments are closed.