وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فورٹ منرو کو سیاحتی مقام بنائیں گے اور یہاں کی تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنائیں گے۔
ضلع ڈیرہ غازی خان کے انتہائی مغربی حصّے اور بلوچستان و پنجاب کے سنگم پر واقع فورٹ منرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے پتہ ہے فورٹ منرو میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، ہمیں فورٹ منرو میں پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ فورٹ منرو میں سیاح آتے ہیں، صفائی کا نظام بہتر کریں گے، ریسکیو سینٹر بنایا جائے گا، اسکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فورٹ منرو کو اربن ایریا بنانے پر غور کریں گے، سولر لائٹ کی تنصیب کے لیے بھی رقم رکھی گئی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ فورٹ منرو میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔
Comments are closed.