وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاک فوج کے ساتھ کسی کے تعلقات خراب ہوں گے۔
انہوں نے آرمی چیف سے متعلق سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت قریب سے دیکھا، وہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں، اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
Comments are closed.