وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے خلاف مہم کو عمران خان اور بھارت کا مشترکا پراجیکٹ قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کے خلاف جس طرح گھناؤنی مہم چلائی گئی کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہ برداشت کرسکتا ہے نہ سوچ سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا واریئرز کے ساتھ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی مہم میں شامل ہوئے، تمام ڈیٹا تصدیق شدہ ہے، تمام ادارے متحرک ہیں، آئندہ دنوں میں اور بھی انکشافات سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ افسوس ناک تھا، ساری قوم کو دکھ اور افسوس ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کی تاریخ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، پی ٹی آئی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ساری قوم شہدا کے لواحقین کے سامنے شرمسار ہے، لسبیلہ حادثے پر ٹوئیٹس آئیں، چھ دن بعد انہوں نے دیکھا کہ کوئی سلسلہ نہیں بن رہا کوئی سیاسی فائدہ نہیں مل رہا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے اقتدار کے چھن جانے کے دکھ میں یہ اتنی دور تک جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے بیانات تمام حدود پار کر رہے ہیں، ان کے اپنے وزیر نے بیان دیا کہ کسی نے ان کو نہیں مارا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی فائنڈنگز کا احتساب قانون کے مطابق کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیے، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر چھ دن تک کوئی بات نہیں کی۔
Comments are closed.