پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے فوج کی حمایت میں بیانات کو منافقت قرار دے دیا۔
سینیٹر ہمایوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو فوج سے محبت ہوتی تو میمو گیٹ اور ڈان لیکس نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات بھی نہ کی جاتی، جے یو آئی کا لیڈر کور کمانڈر ہاؤس کے گھیراؤ کی بات بھی نہ کرتا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے نو مئی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد بھی سینیٹ میں جمع کرادی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.