وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم کی تحقیقات شروع کردیں۔
فوج اور عدلیہ کےخلاف مہم کی تحقیقات کا آغاز وز یرداخلہ کے حکم پر کیا گیا، جس کے بعد سرکاری تعطیل پر سائبرکرائم ونگ کے افسران کو دفاتر میں طلب کر لیا گیا۔
ایف آئی اے نے نفرت انگیز مواد والے اکاؤنٹس اور پیجز کی چھان بین شروع کردی ہے، فوج اور عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.