سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوجی ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ میں کلبھوشن جادھو کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔
اس موقع پر رہنما ن لیگ عطاء اللّٰہ تارڑ نے فیصل واوڈا کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.