بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل، صدر سپریم کورٹ بار کی درخواست پر کل سماعت ہو گی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی درخواست قابلِ سماعت قرار دے دی۔

عدالتِ عظمیٰ کے رجسٹرار نے سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا 6 رکنی لارجر بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.