اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

فوجی عدالتوں میں سویلین کیخلاف کیس، وزیراعظم نے فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے وزیرِ قانون  بیرسٹر فروغ نسیم وزیر اعظم شہباز شریف کے وکیل بن گئے۔

وزیراعظم نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف درخواستوں میں فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سےکچھ دیر بعد ہی ہٹا دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں جاری کیس کی سماعت کل پھر ہوگی۔ چیف جسٹس قرار دے چکے ہیں کہ منگل تک کیس کا فیصلہ کر سکتے ہيں۔

اس کیس میں فروغ نسیم وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

آئندہ ہفتے صرف فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سماعت ہو گی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے صرف فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہو گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ کل (26 جون کو) مقدمے کی تیسری سماعت کرے گا۔

26 جون سے شروع ہونے والے ہفتے میں معمول کے کسی مقدمے کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف مزید 2 درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

سپریم کورٹ اس سے پہلے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف 4 درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.