اسرائیلی فوج نے غیر واضح وجوہات کی بنا پر اہلکار کی ہلاکت کے بعد ٹینکوں کی تربیتی مشقیں معطل کردیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ گولان پہاڑیوں میں جاری ٹینک کی مشقوں کے دوران ٹینک میں موجود ایک اہلکار کے سر میں گہری چوٹ آئی۔
فوجی اہلکار کا سر ٹینک کے دو پرزوں کے بیچ میں پھنس گیا جس سے سر پر گہرا گھاؤ پڑا۔
تحقیقات کے مطابق ٹینک چل رہا تھا جب کمانڈر کو محسوس ہوا کہ اسلحہ لوڈ کرنے والا اہلکار جواب نہیں دے رہا۔
ٹینک روکا گیا تو معلوم ہوا کہ اہلکار کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، زخمی اہلکار اسپتال جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
اسرائیلی دفاعی فورسز کے مطابق ایسے واقعات ناممکنات میں سے ہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اہلکار کس طرح غیرمحفوظ پرزوں کے بیچ میں پھنس گیا۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے ملٹری پولیس اپنی رپورٹ ملٹری جنرل ایڈووکیٹ کور میں جمع کروائے گی جبکہ ایک کرنل رینک کے افسر تفتیشی ماہرین کی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے واقعے کی مزید تحقیقات ہونے تک بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل تمام تربیتی مشقیں روکنے کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.