پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کے خود کو نیلسن منڈیلا سے ملانے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ داغ دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ جیسی قوم ویسا نیلسن منڈیلا، فواد چوہدری میرے بھائی اور دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو انہیں نیلسن منڈیلا مان لینا چاہیے، کیونکہ جیسے عوام کے کرتوت ہیں، انہیں ویسا ہی نیلسن منڈیلا ملنا ہے۔
فواد چوہدری نے 25 جنوری کو عدالت پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ ان پر جو مقدمہ ہوا ہے یہی مقدمہ نیلسن منڈیلا پر بھی ہوا تھا۔
اس سے پہلے شہباز گِل اپنی پیشی پر بھی پارٹی رہنماؤں کی غیر حاضری کا شکوہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈرز تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔
Comments are closed.