پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو اغوا کیا جا رہا ہے اور ہماری ہائیکورٹس پانچ، پانچ دن کی تاریخ دے رہی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ حبس بےجا کی درخواستوں کو ایسے ڈیل کرنے والے جج برابر کے مجرم ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ججز کو حبس بے جا پٹیشنز اسی طرح سے ڈیل کرنا ہے تو استعفیٰ دے دیں۔
اس سے قبل لاہور کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہم سڑک کے کنارے پریس کانفرنس کر رہے ہیں تو ہم پر پرچہ کیوں ہوا؟ ہم ان پرچوں سے گھبرانے والے نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف 40 پرچے تو دہشت گردی کے ہیں، پی ٹی آئی کو فسطائیت کا سامنا ہے۔
عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے 2 پرچے اسلام آباد میں کٹے جبکہ وہ وہاں تھے ہی نہیں۔
Comments are closed.