پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف درخواست دائر

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کر دی۔

فواد چوہدری کی جانب سے اُن کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔

ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیانِ حلفی موجود ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر فواد چوہدری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، محکمۂ اینٹی کرپشن فواد چوہدری کو بلیک میل کر رہا ہے۔

فواد چوہدری کی درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.