وفاقی وزیر فواد چوہدری نےسابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ہدف تنقید بنالیا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گزشتہ روز کی گفتگو سے مایوسی جھلک رہی تھی جبکہ مریم نواز کا اپنا کوئی سیاسی قد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگ اسی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی جیت پر مایوسی ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی جیت کا مطلب ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں، فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بڑی بد قسمتی کی بات ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے ایک ایسی جماعت جیتی ہے، جسے ختم ہونا چاہیے تھا۔
Comments are closed.