منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

فواد چوہدری کو کل تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔

عدالت عالیہ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے اور حفاظتی ضمانت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کیا اور ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او کے تحت آرڈر کالعدم قرار دیا۔

عدالتی حکم میں فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی گئی اور پولیس کو کل تک مزید کسی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری کو ایسے مقدمے میں ہرگز گرفتار نہ کیا جائے، جس کا انہیں علم ہی نہ ہو۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی حد تک فواد چوہدری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

فواد چوہدری پُرتشدد کارروائیوں یا ان پر اُکسانے سے متعلق پہلے ہی بیانِ حلفی دے چکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما تھانہ کوہسار اور تھانہ آب پارہ میں درج 2 مقدمات میں نامزد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.