پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز آپریشن کے حوالے سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلدی سےٹھیک ہو جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن ہوا تھا۔
ٹوئٹرپر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا تھا کہ مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں،ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.