بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کا قائداعظم کی تقاریر کا مستند ورژن لانے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی تقاریر کا مستند ورژن لانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، تمام مسلم ممالک کے نمائندگان پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو ایک یونیورسٹی تھی، آج 200 جامعات ہیں، پاکستان کی فوج دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے، پاکستان کا نہری نظام دنیا کے بڑے نہری نظاموں میں شامل ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ مشکل حالات میں قیام پاکستان کا سفر شروع ہوا،قیام پاکستان کے وقت لاکھوں مہاجرین ہجرت کرکے یہاں پہنچے۔

اُن کا کہنا تھاکہ 75برس کےعرصے میں آج پاکستان دنیا کا 5واں بڑا ملک ہے، آج پاکستان کے ہر ضلع میں اسپتالوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ قائداعظم کی تقاریر کا مستند ورژن لا رہے ہیں تا کہ انہیں مناسب طریقےسے ترتیب دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس کتاب کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے، کتاب میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصاویر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.