پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیریں مزاری کی گرفتاری اور رہائی کے احکامات پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شیریں مزاری کو پیش کرنے کا عدالتی فیصلہ بہت خوش آئند ہے، حکومت بوکھلائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پہلے شیریں مزاری کی گرفتاری کا حکم دیا اور پھر رہائی کا کہا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے آزادی کی جنگ ہر حالت میں جیتنا ہے، لانگ مارچ کے اعلان کے باعث کیس بنایا گیا، شدید مذمت کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیس ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن پر پردہ ڈالا جاتا ہے، مقدمات بناکر گرفتاریاں کرنا آئین کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج پُر امن ہے، اسے جنگ نہ بنائیں، جیلیں بھر جائیں گی۔
Comments are closed.