وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف پر ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کرنے کا الزام عائد کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، انہوں نے خچروں، گدھوں، گھوڑوں کا بازار لگایا ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف نے تو کہہ ہی دیا ہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں، یہ جو ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کا تدارک بھی کریں گے، ہمیں اتحادیوں کی طرف سے دیا گیا مینڈیٹ جاری رہے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے، اپوزیشن کبوتروں کی طرح آپس میں بند ہوگئی ہے۔
Comments are closed.