پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو نا اہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 22 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ارکان کے خلاف ہم نے ریفرنس بھیجے، الیکشن کمیشن ابھی تک ریفرنس اپنے پاس رکھ کر بیٹھا ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی کو نااہل کرے، پاکستان میں سیاسی کشیدگی کی وجہ مقدمات کا فیصلہ نہ ہونا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد کی حکمرانی کا فیصلہ الیکشن سے ہونا ہے، پاکستان میں الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، تمام الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر پُرامن احتجاج کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نگراں حکومت ہے کوئی پالیسی فیصلہ نہیں لے سکتے، اگر یہ پالیسی فیصلہ لینے کی کوشیش کریں گے تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
Comments are closed.