پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو بلوچستان والی لیول پلیئنگ فیلڈ مبارک ہو، فواد چوہدری وغیرہ نے الیکشن نہیں لڑنا وہ خود ہی گرفتاریاں دے رہے ہیں۔
فیصل آباد میں عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
عابد شیر علی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لازمی ہوں گے اور 8 فروری کو ن لیگ جیت رہی ہے، نواز شریف کا بیانیہ جیتے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو لانے والوں اور پاکستان نے اس کا خمیازہ بھگتا، جب جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے ن لیگ ہی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کرنے والے اپنی سزا بھگت رہے ہیں، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کی چوری ہم نے نہیں کروائی۔
Comments are closed.