بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری نے کتنی نشستوں پر جیت کا دعویٰ کیا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ہم 20 میں سے انشا اللّٰہ 15 سے 16 نشستیں جیت جائیں گے۔

ضمنی الیکشن کے ابتدائی نتائج سامنے آنے پر فواد چوہدری نے پنجاب کی ان نشستوں پر بھرپور کامیابی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ انشا اللّٰہ عمران خان کو ایک بڑی کامیابی ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے لاہور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مجھ پر حملے کا نوٹس نہیں لیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں پارٹی کارکنوں نے منظم طریقے سے مہم چلائی، انشااللّٰہ آج عمران خان کو بڑی کامیابی مل جائے گی۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے پنجاب ضمنی الیکشن کے دوران الیکشن ماحول کو آئیڈیئل قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن ماحول سے متعلق کہا کہ چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول پُرامن اور خوشگوار ہے، اکا دکا واقعات تو ہوتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.