وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نےکہا تھا کہ پنجاب اور کے پی کی حکومت وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کرے گی، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا کے خط لکھنے پر افسوس ہوا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیمور جھگڑا سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، آپ اس مشکل وقت میں خط لکھ رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نہیں آئے گی تو کیا پاکستان کو تباہ کردو گے؟
انہوں نے کہا کہ تیمور جھگڑا کا خط میڈیا پر آچکا ہے، آئی ایم ایف کے پاس بھی پہنچ چکا ہوگا، آئی ایم ایف کے اجلاس کے وقت سیاست بند نہیں کرسکتے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔
Comments are closed.