وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ کی 10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے اور اپنے ٹاپ ٹین میں نہ آنے کی وجہ بھی بتادی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کیونکہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں اگلی دفعہ انشا للّٰہ زیادہ سود مند ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفیں اسناد تقسیم کیں، جن وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ملے ہیں ان کی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
کارکردگی کی بنیاد پر وزارتِ مواصلات کا پہلا نمبر رہا، وفاقی مراد سعید تمام وزراء پر بازی لے گئے۔
وفاقی وزیر اسد عمر، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شیریں مزاری، خسرو بختیار، معید یوسف، عبدالرزاق داؤد، شیخ رشید، شفقت محمود اور فخر امام بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
Comments are closed.