نمل یونیورسٹی میں چائے کی جگہ ستو اور لسی کے استعمال کے جعلی نوٹیفکیشن پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ردعمل دے ڈالا۔
فواد چوہدری نے اس حوالے سے نامناسب تبصرہ بھی کیا، نمل یونیورسٹی کے اساتذہ نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر جعلی نوٹیفکیشن کی نشاندہی کی۔
ترجمان نمل یونیورسٹی نے بھی وضاحت کی کہ فواد چوہدری نے جعلی نوٹیفکیشن ٹوئٹ کر کے اپنا ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں چائے کو ستو یا لسی سے تبدیل نہیں کیا جارہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.