وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فیصل واوڈا کے بیان کی تردید کردی۔
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ جو معاہدہ ہوا، وہ وزیر اعظم کے علم میں تھا اور ان کی منظوری سے ہوا تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا کابینہ کا حصہ نہیں ہیں مجھے نہیں پتا انہوں نے ایسا کیوں کہا۔
واضح رہے اس سے قبل کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ 2020 میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں وزیراعظم کو علم نہیں تھا یہ معاہدہ غلط سائن ہوا تھا۔
Comments are closed.