پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بد قسمت فیصلہ قرار دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔
Comments are closed.