بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو ہدف تنقید بنالیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو ہدف تنقید بنالیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت قیمتیں کنٹرول نہیں کر پارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت مہنگائی پر جلوس نکالے تو وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کے گھر کے سامنے نکالے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے پورے صوبے کے لوگ مشکل میں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چینی پنجاب میں 90 روپے اور کراچی میں 120 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

فوا د چوہدری نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں تو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.