پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گفتگو کو بانی متحدہ سے مماثل قرار دیدیا۔
اسلام آباد میں حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس کو اگر آنکھ بند کرکے سنیں تو لگے گا کہ بانی ایم کیو ایم بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس ایسے ہی ہے، جیسے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں اسلام آباد میں جتنے بھی مظاہرے ہوئے ہم نے ان کو سہولت فراہم کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم تشدد کی تمام ویڈیوز جمع کررہے ہیں، جنہیں اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھیجیں گے تاکہ وہ بھی توجہ دیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے استفسار کیا کہ اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اتنے خرچے کہاں سے کیے جا رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس وقت تماش بین بنے ہوئے ہیں، یہ لوگ پیسے اپنے دل پسند معاملات پر خرچ کررہے ہیں۔
Comments are closed.